جرائم و حادثات
تمل ناڈو میں خوفناک سڑک حادثہ، دو پرائیویٹ بسوں کے درمیان تصادم ، 6 ہلاک، 28 زخمی

تمل ناڈو میں خوفناک بس حادثہ، دو پرائیویٹ بسوں کی آمنے سامنے ٹکر، 6 ہلاک، 28 زخمی
تمل ناڈو کے تنکاسی ضلع میں ایک خوفناک روڈ حادثہ پیش آیا ۔ ایدائیکل کامراجار پورم کے قریب دو پرائیویٹ بسیں تیز رفتار میں آمنے سامنے ٹکرائی، جس کے نتیجہ میں دونوں بسوں کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
ایک بس کیسر بس مدورائی سے سینگوٹائی جا رہی تھی جبکہ دوسری بس تنکاسی سے کووِل پتی کی طرف روانہ تھی۔ شدید ٹکر کے نتیجہ میں حادثہ کے مقام پر ہی 6 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
پولیس اور طبی ٹیموں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور زخمیوں کو تنکاسی گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا۔ حادثہ کی وجہ سے سڑک پر لمبی ٹریفک جام اور علاقہ میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔



