جرائم و حادثات

تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں بس الٹ گئی – بس میں 32 مسافر سوار تھے

عادل آباد 29جون (اردو لیکس)تلنگانہ کے ضلع عادل آبادمیں پرائیویٹ بس الٹ گئی جس کے نتیجہ  میں 25 مسافرین شدید زخمی ہو گئے

 

۔یہ حادثہ ضلع کے گڑی ہتنورکے قریب اُس وقت پیش آیا جب یہ  پرائیویٹ بس حیدرآباد سے مہاراشٹرا کے امراؤتی جا رہی تھی کہ گڑی ہتنور کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک کنارے لگے ریلنگ سے ٹکرا کر ہائی وے روڈ سے سروس روڈ پر الٹ گئی۔

 

اس حادثہ میں بس میں سوار 5 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ جبکہ  باقی مسافروں کو  معمولی زخم آئے ۔ بس میں 32 مسافر سوار تھے

 

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ زخمیوں کو 108 ایمبولینسوں کے ذریعہ عادل آباد کے رِمس اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button