جرائم و حادثات
تلنگانہ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر کی کار حادثہ کا شکار

تلنگانہ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی اور تاہم بتایا گیا ہے کہ اس وقت شبیر علی کار میں موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے وہ محفوظ رھ گئے
۔کاماریڈی میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بی سی ڈیکلیریشن کے سلسلے میں منعقد ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد وزراء اور محمد علی شبیر کے کاروں کا قافلہ جا رہا تھا
بتایا گیا ہے کہ کالج گراؤنڈ کا جائزہ لینے کے دوران قافلے کی گاڑیوں کے درمیان اچانک ایک کار آگئی۔ شبیّر علی کی گاڑی نے اس کار کو بچانے کی کوشش میں ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجہ میں شبیر علی کی کار کا ٹائر پھٹ گیا۔ ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے