جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نلہ ملا جنگل میں بس حادثہ — کار کو بچاتے ہوئے آر ٹی سی بس سڑک سے اتر گئی

تلنگانہ کے ناگر کرنول ضلع کے امراباد منڈل میں واقع نلہ ملا جنگل کے علاقے میں چہارشنبہ کی صبح ایک آر ٹی سی سوپر لگژری بس حادثے کا شکار ہوگئی۔

 

اطلاعات کے مطابق وٹورل پلی گاؤں سے تقریباً 10  کلو میٹر دور گھاٹ روڈ پر ایک مندر کے موڑ کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔ بتایا گیا کہ بس حیدرآباد سے سری سیلم کی طرف تیز رفتاری سے جا رہی تھی کہ اچانک موڑ پر سامنے کار آگئی کار کو بچانے کے دوران بس  سڑک سے اتر کر  رک گئی۔

 

خوش قسمتی سے بس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم، حادثے کے بعد تقریباً دو گھنٹے تک گھاٹ روڈ پر ٹریفک جام رہا۔ بعد میں پولیس نے پہنچ کر ٹریفک کو بحال کر دیا۔ واقعے کے بعد مسافروں نے سکون کا سانس لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button