جرائم و حادثات

تلنگانہ آر ٹی سی بس لاری سے ٹکرا گئی – ایک ہلاک ؛ 36 زخمی

تلنگانہ کے کھمم ضلع  کے چندر تانڈا کے مضافاتی علاقے میں اتوار کی علی الصبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق کھمم سے ورنگل کی سمت جانے والی ایک لاری اچانک خراب ہوگئی، جس کے باعث ڈرائیور نے گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی کردی۔

 

اسی دوران کھمم سے بودھن کی طرف جانے والی کی سپر لگژری بس کھڑی لاری سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ لاری کے نیچے موجود کلینر نتیش موقع پر ہلاک ہوگیا، جبکہ بس میں سوار 36 مسافر زخمی ہوگئے۔

 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ایس آئی جگدیش اپنے عملے کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ پولیس نے فوری طور پر ریسکیو کارروائی انجام دیتے ہوئے تمام زخمیوں کو علاج کے لئے منتقل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے حادثے کی مزید جانچ شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button