جرائم و حادثات

تلنگانہ کے سوریاپیٹ ضلع میں بھیانک سڑک حادثہ – آندھراپردیش پولیس کے سب انسپکر اور کانسٹیبل کی موت

تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع میں پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں آندھراپردیش کے سب انسپکر اور کانسٹیبل کی موت ہوگئی ۔یہ حادثہ ضلع کے دُرگا پورم نیشنل ہائی وے پر اج صبح  پیش آیا، جس میں ایک سب انسپکٹر  اور ایک کانسٹیبل موقع پر ہی ہلاک ہو گئے،

 

جب کہ دو دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔تفصئلاث کے مطابق، پولیس ٹیم راجمندری سے ایک کیس کے سلسلے میں حیدرآباد جا رہی تھی۔ وہ ایک پرائیویٹ ایرٹیگا کار میں سفر کر رہے تھے۔

 

دُرگا پورم کراس روڈ کے قریب ان کی کار سڑک پر جا رہی ایک لاری کے پیچھے سے ٹکرا گئی۔تصادم اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار آلمور پولیس اسٹیشن کے ایس آئی ایم. اشوک اور کانسٹیبل آرمون بلیسن نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

 

جبکہ ایک اور کانسٹیبل سبرامنیم سوامی اور پرائیویٹ ڈرائیور رمیش کو شدید چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی کوداڑ ٹاؤن کے سی آئی شیوا شنکر اور دیگر پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button