جرائم و حادثات

ورنگل میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ

ورنگل: ریاست تلنگانہ کے مستقرورنگل ریتی اڈہ چوراہے کے پاس جمعہ کی علی الصبح بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ آگ پرانے دروازے اور کھڑکیوں کی فروخت کی دکان کے گودام میں لگی اورقریبی فرٹیلائزرشاپ اورٹووہیلرمیکانک شاپ تک پہنچ گئی۔ آگ کی وجہہ سے علاقہ میں دھواں پھیل گیا اورمقامی افراد نے سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی۔ 12 فائر انجنوں کو طلب کرکے آگ بجھانے کا کام کیا گیا۔ فوری طورپرآگ لگنے کی وجہہ اورنقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔ اس حادثہ میں کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button