جرائم و حادثات

حیدرآباد کے آوٹر رنگ روڈ بھیانک سڑک حادثہ _ 3 افراد ہلاک؛ 10 زخمی

حیدرآباد کے آوٹر رنگ روڈ پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ رنگا ریڈی ضلع کے پدا گولکنڈہ میں آوٹر رنگ روڈ پر ایک تیز رفتار بلینو کار اور طوفان گاڑی سے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ۔

 

اس حادثے میں طوفان گاڑی میں سوار تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جن میں دو ماہ کی بچی بھی شامل ہے حادثے میں دس دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا۔

 

دریں اثناء بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ تکو گوڈا سے شمش آباد جاتے ہوئے پیش آیا۔مرنے والوں کا تعلق ونپرتی ضلع کے آتماکور کے  کا ایک ہی خاندان سے سے بتایا گیا ہے جو 13 افراد طوفان گاڑی میں یادگیری گٹہ سے واپس آتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button