جرائم و حادثات
سنگا ریڈی ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ 3 نوجوان ہلاک

سنگاریڈی۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں رونما خوفناک سڑک حادثہ میں تین نوجوان ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ کندی منڈل کے موضع تنکیڑلہ کے مضافات میں پیش آیا۔
تین نوجوان جو بائیک پر جارہے تھے ان کی گاڑی ڈی سی ایم سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں تینوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مہلوکین کی شناخت سندیپ، نودیپ اور ابھیشیک کے طور پر کی گئی ہے ان کا تعلق بلکل منڈل کے گنگ جی پیٹ سے بتایا گیا ہے۔
پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا اور مصروف تحقیقات ہے۔