انٹر نیشنل

سعودی گیمز کا آغاز، وزیر کھیل نے افتتاح کردیا

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی کی بین الاقوامی اسپورٹس مقابلوں میں نمائیندگی ہمیشہ سے کم دیکھی گئی۔ سعودی وزارت اسپورٹس اب اس جانب خاصی توجہ دے رہی ہے۔ اس کا ثبوت مملکت میں بڑے پیمانے پر منعقد حالیہ اسپورٹس ایونٹ ہے۔ قومی مقابلوں سے ہی بین  الاقوامی میعار کے کھلاڑی ابھرتے ہیں۔

سعودی عرب کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ’سعودی گیمز‘ کا آغاز ہوچکا ہے جس کا افتتاح وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل نے کیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی گیمز میں مختلف کھیلوں میں 600 سے زیادہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ ’سعودی گیمز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سوچ کا نتیجہ ہے‘۔’ولی عہد نے اسے ترتیب دینے کا حکم دیا تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو میڈل جیتنے اور ایک بڑی ایونٹ میں شرکت کرنے کا موقع مل سکے‘۔

’یہ بات صحیح ہے کہ ایونٹ خالص مقامی ہے اور اس میں صرف سعودی نوجوان ہی شامل ہیں مگر یہ پہلا تجربہ ہے جسے ہر سال دہرایا جائے گا‘۔’آئندہ برسوں میں اس میں وسعت آسکتی ہے اور اس میں دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو بھی شرکت کا موقع مل سکتا ہے‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی گیمز میں 200 سے زیادہ کلب شریک ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button