حیدرآباد سے ناگپور جانے والی کار نرمل گھاٹ کے کھائی میں گر پڑی

نرمل _ 21 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع نرمل میں ایک کار گھاٹ سے کھائی میں گر پڑی ۔ جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ہفتہ کی رات دو بجے نرمل۔سارنگاپورمنڈل کے محبوب گھاٹ میں پیش آیا
۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے رادھاکرشنا اپنے ارکان خاندان کے ساتھ ناگپور جارہے تھے کہ محبوب گھاٹ سڑک پر دھوئیں کی وجہ سے راستہ نظرنہیں آیا اور اس نے کار کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار کھائی میں گرپڑی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی ۔ جس نے اس سلسلہ میں ایک خاتون سمیت تین زخمیوں کو نکال کرعلاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا
۔اس حادثہ میں یہ تینوں معمولی زخمی ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ رادھا کرشنا، ان کی بیوی وینکٹا درگا کلیانی اور بیٹا پریم سائی کار میں پھنس گئے تھے۔پولیس نے کہا کہ یہ خاندان ناگپور میں رادھا کرشنا کے دوست سے ملنے جا رہا تھا۔ ڈائل 100 سروس پر حادثہ کی اطلاع ملنے پر نرمل ڈی سی آر بی کے انسپکٹر گوپی ناتھ اور ایس آئی سریکانت موقع پر پہنچ گئے اور رادھا کرشنا اور ان کے والدین کو بچایا۔
تینوں کو معمولی زخمی حالت میں نرمل سرکاری ہاسپٹل لے جایا گیا۔ ضلع ایس پی ڈاکٹر جانکی شرمیلا نے پولیس کو مبارکباد دی جنہوں نے فوری طور پر متاثرین کی مدد کی