جرائم و حادثات

پنکھے سے جھول رہی تھی لڑکی جھولا، پھانسی پڑ گئی۔ حیدرآباد کے مضافات میں واقعہ

حیدرآباد: شہر کے مضافات میں واقع پٹن چیرو منڈل کے چٹکول گاؤں میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں کھیل کود کے دوران ایک 9 سالہ بچی کی المناک موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق

 

برقی سربراہی بند ہونے کے سبب معصوم بہن بھائی پنکھے سے تولیہ باندھ کر جھولا جھول رہے تھے۔ پنکھے کا سوئچ پہلے ہی آن تھا۔ اچانک برقی سربراہی بحال ہوتے ہی پنکھا چل پڑا اور تولیہ گھومتے ہوئے ساہسرا نامی بچی کی گردن میں سختی سے لپٹ گیا۔

 

گردن میں تولیہ پھنسنے کے باعث سانس رک جانے سے لڑکی نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، ساہسرا چوتھی جماعت کی طالبہ تھی۔ واقعے کے وقت گھر میں والدین موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے بروقت مدد ممکن نہ ہو سکی۔

 

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے اس موقع پر والدین کو مشورہ دیا کہ بچوں کو گھر میں اکیلا نہ چھوڑیں اور ان پر ہر وقت نگاہ رکھیں تاکہ اس طرح کے حادثات سے محفوظ رہا جا سکے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button