جرائم و حادثات

نظام ساگر میں تین نوجوان غرق – تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں افسوناک واقعہ

کرکٹ کھیلنے کے بعد گرمی کی شدت کے باعث تفریح کے طور پر نہانے کے لئے نِظام ساگر پراجیکٹ کے بیک واٹر میں اترنے والے تین نوجوان حادثاتی طور پر پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہو گئے۔

 

یہ واقعہ پیر کو محمد نگر منڈل کے حسن پلی گاؤں کی حدود میں پیش آیا۔نظام ساگر پولیس اسٹیشن کے ایس آئی شیواکمار نے بتایا کہ کاما ریڈی ضلع کے ایلاریڈی منڈل سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ مَدھوکر گوڑ ؛ تیمما ریڈی گاؤں کے 23 سالہ نوین اور سومار پیٹ گاؤں کے 17 سالہ ہرش وردھن دیگر نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لیثے ایلاریڈی منڈل کے سومار پیٹ گئے تھے

 

۔دوپہر میں شدید گرمی ہونے کی وجہ سے وہ حسن پلی گاؤں کے قریب نِظام ساگر پراجیکٹ کے بیک واٹر میں نہانے کے لئے اترے۔ نہاتے وقت تینوں نوجوان پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہو گئے۔

 

گاؤں والوں سے اطلاع ملنے پر نظام ساگر پولیس، فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ موقع پر پہنچی اور لاپتہ نوجوانوں کی تلاش شروع کی گئی ہے جن میں ایک کی نعش برآمد ہوئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button