جرائم و حادثات

تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں تین نوجوان ندی میں ڈوب گئے

عادل آباد۔ 27/اکتوبر (اردو لیکس) ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے ایک موضع میں تیراکی کے دوران تین نوجوان حادثاتی طور پر ندی میں ڈوب گئے۔تفصیلات کے مطابق بجور منڈل کے رہائشی چار نوجوان پرانا ہیتا ندی میں تیراکی کی غرض سے اترے تھے کہ ان میں سے تین نوجوان جن میں ظہیر حسین عمر 22 سال،معیز عمر 19 سال کے علاوہ ارشاد عمر 18 سال غرق ہوگئے جبکہ اور ایک قاسم نامی نوجوان ندی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

 

صحافی عابد علی کی رپورٹ کے مطابق اس حادثہ کی اطلاع متوفی تین نوجوانوں کے رشتہ داروں کو قاسم نے دی۔

جس کے بعد پولیس اور رشتہ داروں نے مچھیروں کی مدد سے رات بھر نوجوانوں کو تلاش کیا اور آج (اتوار) کو صبح تلائی علاقہ کے قریب ندی سے ظہیر نامی نوجوان کی نعش برآمد ہوئی۔جبکہ مابقی نوجوانوں کی تلاش ہنوز جاری ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی مچھیروں اور تیراکوں کی مدد سے مابقی نعشوں کی تلاش جاری ہے۔متعلقہ پولیس اسٹیشن میں اس خصوص میں ایک شکایت درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 

اچانک اس حادثہ کے رونما ہونے سے متوفی نوجوانوں کے افراد خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button