حیدرآباد میں کار اور ٹرک کے درمیان بھیانک تصادم – تین نوجوان ہلاک

حیدرآباد _ حیدرآباد کے حیات نگر علاقے میں چہارشنبہ کی اعلی الصبح ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک کار اور ڈی سی ایم لاری کے درمیان تصادم ہوگیا،
تفصیلات کے مطابق حیات نگر کے نارائنا کالج کے قریب ایک تیز رفتار کار نے ڈی سی ایم لاری کو ٹکر دیدی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین طلباء کی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔
حادثے کے ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق، چار طالب علم جن کی عمریں 23 سے 24 سال کے درمیان تھیں، پسوممولا گاؤں سے کنٹلور کی طرف کار میں جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
ڈی سی ایم لاری پسوممولا سے کنٹلور کی طرف جارہی تھی اور نارائنا کالج کے قریب سڑک پر ہلکی سی موڑ پر کار سے ٹکرا گئی۔ گاڑیوں کے تصادم میں تین نوجوان موقع پر ہلاک ہوگئے اور ایک زخمی ہوگیا۔
مرنے والوں کی شناخت چندر سینا ریڈی، ترینادھ ریڈی اور ورشتھ ریڈی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ مقامی لوگوں نے گاڑیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے میں مدد کی۔ حیات نگر پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔