کورٹلہ منڈل کے پیداپور میں ٹریکٹر کنال میں گر پڑی – نوجوان لاپتہ

کورٹلہ منڈل کے موضع پیداپور میں ٹریکٹر کنال میں گرگئی
سابقہ ذیڈ۔پی۔ٹی۔سی کاٹی پلی سرینواس ریڈی کا بیٹا شریکر لاپتہ ۔پولیس،فائر عملہ کی جانب سے تلاش جاری
( محمد چاند پاشاہ کی رپورٹ)
کورٹلہ منڈل میں آج ونائیک چتورتھی کے روز ایک ناخشگوار واقعہ پیش آیا جس میں ایک ٹریکٹر بہتی ہوئی کنال میں جا گرنے کے سبب ایک نوجوان لاپتہ ہو گیا جبکہ دیگر تین نوجوان اس حادثے میں بال بال بچ گئے اور محفوظ رہے۔موضع کی عوام کی جانب سے دی گئی
اطلاعات کے مطابق کورٹلہ منڈل کے موضوع پیداپور سے تعلق رکھنے والے کانگرس پارٹی کے سینیئر لیڈر و سابقہ زیڈ پی ٹی سی جوڑے کاٹی پلی سرینواس ریڈی- کاٹی پلی رادھا کے جواں سالہ بڑے فرزند شریکر جو گنیش مورتی لانے کیلئے ٹریکٹر کے ذریعے پڑوسی موضع گئے تھے کہ واپسی کے دوران انکی ٹریکٹر بہتی کنال میں جا گری
جس کے نتیجے میں ٹریکٹر میں سوار چار نوجوان پانی میں گرگئے جبکہ ان میں سے تین نوجوان کسی طرح کنارے پہنچنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی کاٹی پلی شریکر پانی کے تیز بہاؤ میں لاپتہ ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی افراد خاندان، موضع کی عوام، کورٹلہ پولیس، فائر برگیڈ عملہ مٹ پلی نے مقام واقعہ پر پہنچ کر لاپتہ نوجوان شریکر کی تلاش شروع کردی ہے
جبکہ سب انسپکٹر پولیس کورٹلہ چرنجیوی کی راست نگرانی میں نوجوان کیلئے تلاشی مہم شروع کی گئی۔ پانی کا بہاؤ تیز ہونے اور شدید بارش کے سبب تلاشی سرگرمیوں میں کافی دشواری پیش آرہی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موضع کی عوام اور افراد خاندان، سیاسی قائدین کی جانب سے سری ینواس ریڈی کے لڑکے کے کنال کے پانی میں بہہ جانے اور لاپتہ ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان کے بحفاظت گھر آنے کی دعائیں کرتے دیکھے گئے۔