جرائم و حادثات
حیدرآباد ممبئی ہائی وے پر حادثہ زبردست ٹریفک جام

سنگا ریڈی۔ریاست تلنگانہ سنگاریڈی ضلع کے اسناپور کے مضافات میں پیاز سے لدی ایک لاری الٹ گئی۔
اس حادثے کے نتیجے میں ممبئی نیشنل ہائی وے پر تقریباً چھ کلومیٹر تک ٹریفک جام ہو گیا۔ لاری میں موجود پیاز کی بوریاں سڑک پر بکھر گئیں اور دوسری طرف سڑک کی توسیع کا کام بھی جاری ہے جس کی وجہ سے آمد و رفت میں شدید رکاوٹ پیدا ہوئی۔
ٹریفک جام میں ایک ایمبولینس بھی پھنس گئی۔ تاہم وہاں موجود ڈرائیورس اور نوجوانوں نے مل کر ایمبولینس کو ڈیوائیڈر سے سڑک کے دوسرے کنارے پہنچایا تاکہ مریض کو وقت پر اسپتال لے جایا جا سکے۔