جرائم و حادثات
آندھراپردیش میں خوفناک سڑک حادثہ 5 نوجوان ہلاک – دو زخمی
آندھراپردیش کے پالناڈو ضلع کے چلاکلورپیٹ کے گنپاورم گاؤں میں بائی پاس روڈ پر جمعرات کی رات خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ٹریکٹروں کے سامان سے بھرے ایک کنٹینر کو کار نے پیچھے سے زور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 5 نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت رام ریڈی ، شیوراتری مہیش ، سری کانت ، اور یشونت ؛ سائی کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں میں کارتیک اور چلپتی شامل ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتاری حادثے کی بنیادی وجہ بتائی جا رہی ہے۔ مسافر گنٹور سے پالناڈو کی جانب سفر کر رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ واقعہ کے سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



