جرائم و حادثات

بیٹی کو کالج چھوڑنے کے دوران دلخراش حادثہ ؛ باپ اور بیٹی ہلاک – تلنگانہ کے شادنگر میں افسوناک واقعہ

رنگا ریڈی ضلع کے شاد نگر ٹاؤن میں ہفتہ کی صبح ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں باپ اور بیٹی کی موت ہوگئی ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ دونوں بائیک پر سوار ہو کر کالج کی طرف جا رہے تھے۔ تی رفتار ٹینکر نے ٹکر مار دی

 

تفصیلات کے مطابق، شاد نگر ٹاؤن کے مقامی رہائشی48 سالہ  مچندر اپنی 20 سالہ بیٹی بیٹی  مائتری  کو ورڈھمان انجینئرنگ کالج چھوڑنے کے لیے صبح کے وقت موٹر سائیکل پر روانہ ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ موسم خراب تھا اور بارش کے سبب وہ خود بیٹی کو کالج پہنچانے نکلے تھے۔ جیسے ہی وہ بائی پاس روڈ کے قریب سڑک پار کر رہے تھے، ایک تیز رفتار ٹینکر نے انہیں زور دار ٹکر مار دی۔

 

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ مچندر اور مائتری کو موقع پر ہی شدید چوٹیں آئیں اور انہوں نے جائے حادثہ پر دم توڑ دیا۔ ٹکر مارنے کے بعد ٹینکر کچھ دور جا کر رکا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی عوام بڑی تعداد میں جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ان کے غم و غصے کو دیکھتے ہوئے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

 

پولیس نے ٹینکر کو ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے شاد نگر سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق، ٹینکر حد سے زیادہ رفتار میں تھا اور ڈرائیور نے سڑک کے اصولوں کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجہ میں یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا۔

 

مچندر پیشے سے ایک خانگی کمپنی میں ملازم تھے جبکہ ان کی بیٹی مائتری انجینئرنگ سال دوم کی طالبہ تھیں۔ ان کی ناگہانی موت پر گھر والوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

 

اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سوگ کا ماحول چھا گیا ہے۔ پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور حادثے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button