جرائم و حادثات
حیدرآباد جانے والی ٹراویلس کی بس ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ نلگنڈہ ضلع میں حادثہ

نلگنڈہ : ریاست تلنگانہ ویمولا پلی منڈل کے بُگّہ باوی گوڑم کے قریب آج صبح ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ٹریکٹر کو خانگی ٹراویلس کی بس نے ٹکر دے دی۔
اس حادثے میں چار مزدور زخمی ہوگئے جو ٹریکٹر پر سوار تھے۔زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ حادثے کے وقت بس میں 45 مسافر سوار تھے۔ یہ بس ریاست آندھراپردیش کے کا والی سے حیدرآباد جارہی تھی۔ بس میں سوار بعض مسافر معمولی طور پر زخمی بتائے گئے ہیں۔
پولیس موقع پر پہنچ کر گاڑیوں کو بازو ہٹا کر ٹریفک کے نظام کو بحال کیا۔



