جرائم و حادثات

سیکل پر اسکول جانے والے دو کمسن بچوں کو لگا برقی شاک _ تنویر جاں بحق – آدم بری طرح جھلس گیا

کڑپہ _ 21 اگست ( اردولیکس) آندھراپردیش کے کڑپہ شہر میں برقی شاک لگنے سے ایک کمسن جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید جھلس گیا۔جو ہاسپٹل میں زیر علاج ہے تفصیلات کے مطابق کڑپہ شہر کے آگاڈی ویدھی میں چہارشنبہ دو بچے تنویر اور آدم دوپہر کے کھانے کے بعد گھر سے سیکل پر اسکول جارہے تھے کہ سڑک پر کیبل ٹی وی کا وائر سیکل میں پھنس گیا

 

۔جس سے یہ دونوں سیکل کے ساتھ سڑک پر گر پڑے۔اس دوران ٹی وی کیبل کے ساتھ لگا لوہے کا جے وائر قریب میں واقع برقی ٹرانسفر سے ٹکرا گیا۔جس کے نتیجے میں اس تار سے برقی گزر گئی جس میں دو بچے بری طرح جھلس گئے۔اور وہ سڑک پر کافی تڑپتے رہے سڑک سے گزرنے والے افراد نے فوری حرکت میں آتے ہوئے انھیں ہاسپٹل منتقل کردیا۔بتایا جاتا ہے اس حادثہ میں 11 سالہ تنویر کی موت ہوگئی۔ جبکہ ایک اور  طالب علم 10 سالہ آدم بری طرح جھلس گیا

 

۔جو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ مقامی لوگوں نےبچوں کو اسپتال منتقل کیا۔ طلباء کے والدین نے محکمہ برقی کے عہدیداروں پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button