جرائم و حادثات

برقی شاک لگنے سے دو افراد ہلاک ؛ 8 زخمی – تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاؤن میں افسوناک واقعہ

تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے کورُتلہ ٹاؤن کے مضافاتی علاقے میں آج ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں دو مزدور برقی شاک لگنے سے ہلاک اور دیگر 8 شدید زخمی ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق گنیش مورتیوں کو تیار کرنے والے ایک شیڈ میں کرین کے ذریعہ مورتیاں منتقل کی جا رہی تھیں۔ اسی دوران کرین کا اوپری حصہ اچانک پاس ہی موجود ہائی ٹینشن برقی کی تاروں سے ٹکرا گیا۔ نتیجہ میں کرنٹ لگنے سے دو مزدور، ویلوڑ سائی اور الوال ونود، موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

 

دیگر آٹھ افراد کو شدید جھلس گئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر جگتیال کے سرکاری ہاسپٹل اور قریبی پرائیویٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ان میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے

 

۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی سابق وزیر جیون ریڈی اور کورُتلہ کانگریس انچارج جوواڈی نرسنگ راؤ نے ہاسپٹل پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button