جرائم و حادثات
حادثہ کے بعد دو لاریاں شعلہ پوش۔ عادل آباد ضلع میں واقعہ

عادل آباد۔ ریاست تلنگانہ عادل آباد ضلع کے سیتاگونڈی۔واگھا پور کے قریب کل قومی شاہراہ پر دو لاریوں میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی۔
حیدرآباد سے ناگپور کی جانب جا رہی دو لاریوں میں آپس میں ٹکر ہو گئی۔ اس تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور شاہراہ کے دونوں اطراف دو کلومیٹر تک ٹریفک جام ہو گیا۔
یہ دیکھ کر مقامی افراد نے گڑی ہتنور اور عادل آبادکے ٹاؤن پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ مقام واقعہ پر پہنچے فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پانے کے اقدامات کئے۔ لاری میں موجود سامان مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گیا۔
پولیس نے دوسری طرف سے آمد و رفت بحال کی۔حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ اس حادثہ میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان یا کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔