جرائم و حادثات

نظام آباد میں نیشنل ہائی پر پیش آئے کار اور آٹو کے تصادم میں دو افراد ہلاک _ چھ افراد شدید زخمی _ ایک کی حالت تشویشناک 

نیشنل ہائی وے نمبر 44 پر پیش آۓ کار اور اثوسڑک حادثے میں دو افراد ہلاک چھ افراد شدید زخمی ایک کی حالت تشویشناک 

 

نظام آباد 18/دسمبر (اردو لیکس) تلنگانہ میں قومی شاہراہ نمبر ( 44)پر پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں دو افراد فوت اور چھ افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ ایک حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تفصیلات کے بموجب دو آٹو میں (15) بھکتا جنا گروپ کے اراکین جو سبریمتا عقیدت مند ہیں وہ مندروں میں ہونے والے بھجن پروگراموں میں حصہ لیتے ہیں نظام آباد شہر کے نواحی علاقے بورگاوں (پی) سے ویلپور منڈل لکورہ گاؤں کے رام مندر میں منعقد ہونے والے بھجن پروگرام میں شرکت کے لئے اپنے مکان سے آٹو میں سفر کرتے ہوئے روانہ ہوئے

 

جکران پلی منڈل میں کے حدود میں واقع نیشنل ہائی وے 44پر ہفتہ کی دوپہر ایک تیز رفتار کار نے ایک آٹو کو جو جکران پلی کے مضافاتی علاقے میں آگئے کی سمت جارہا تھا اس سے پیچھے کی سمت سے ٹکر دے دی جس کے باعث کار اور آٹو دونوں سڑک سے نیچے گر گئے آٹو الٹنے سے ڈرائیور بشمول مسافرین ایک دوسرے پر گر گئے اور شدید زخمی ہوگئے دوسرے آٹو میں سوار بھکتا ٹیم کے اراکین سڑک کے کنارے زرعی کام مصروف مقامی لوگ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے حادثے کی اطلاع ملنے پر جکران پلی پولیس مقام حادثہ پہنچ گئی زخمیوں کو ابتداءمیں آرمور ہاسپٹل بعد ازاں نظام آباد سرکاری جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا

 

شدید زخمیوں میں شامل آٹو ڈرائیور میکالا سدرشن عمر ( 39) سال اور چمکوراگام کاوا (65)سال کی ہسپتال میں علاج کے دوران موت واقع ہوگئی جبک اس حادثے میں شدید ایک اور زخمی اییشورما کی حالت کو ڈاکٹر وں نے تشویشناک بتایا ہے بالکنڈہ منڈل ونیل (بی) گاؤں سے تعلق رکھنے والے عقیدت مند مہیش اور دیویندر کاماریڈی سے اپنے گاؤں کے لئے کار کے ذریعے تیز رفتاری سے جارہے تھے ک جکران پلی کے مقام پر پیچھے سے آنے والے آٹو کو ٹکر دے دی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا سب انسپکٹر پولیس سریکانت نے متاثرین کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات کی جارہی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button