جرائم و حادثات
دو کم عمر طالبات تالاب میں غرق۔ ضلع وقارآباد میں افسوس ناک واقعہ

رنگا ریڈی: ریاست تلنگانہ ضلع وقارآباد کے دودیال منڈل کے علی خان پلی گاؤں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ مقامی افراد کے مطابق علی خان پلی گاؤں کے رہنے والے رامولو اور لکشمی کی بیٹی پرنیتھی (14 سال) اور اسی گاؤں کے
پانڈو اور ارونا کی بیٹی رُکشتا (13 سال) چنتل تالاب نہانے کے لیے گئی تھیں۔نہاتے وقت ان میں سے ایک لڑکی تالاب کے ایک کونے میں موجود گہرے گڑھے کا اندازہ نہ لگا سکی اور اُس میں گر کر ڈوب گئی۔یہ دیکھ کر دوسری لڑکی نے اُس کی
مدد کرنے کی کوشش کی اور اُس کا ہاتھ پکڑا مگر بدقسمتی سے دونوں ہی لڑکیاں گہرے پانی میں ڈوب گئیں ۔یہ دونوں لڑکیاں دودیاڑ ZPHS ہائی اسکول کی طالبات تھیں۔