نظام آباد میں نئے مسلم قبرستان کیلئے 10 ایکڑ اراضی مختص کرنے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے چیرمین اردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان کی نمائندگی

نظام آباد میں نئے مسلم قبرستان کیلئے 10 ایکڑ اراضی مختص کرنے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے چیرمین اردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان کی نمائندگی
نظام آباد:12/فروری (اردو لیکس) تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی چیرمین طاہر بن حمدان نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے نظام آباد میں مسلم قبرستان کیلئے سرکاری 10 ایکڑ اراضی منظور کرنے نمائندگی کی۔انہوں نے بتایا کہ نظام آباد میں 2 لاکھ مسلمانوں کی آبادی کیلئے نئے قبرستان کیلئے اراضی کا مختص کرنا بے حد ضروری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شہر کی 2 لاکھ مسلم آبادی کے اہم مسئلہ کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نظام آباد میں میتوں کی تدفین کیلئے قدیم قبرستان میں جگہ کی گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے مسلم میتوں کی تدفین کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔نظام آباد میں موجود قدیم قبرستان بودھن روڈ، جہاں مزید میتوں کی تدفین کی گنجائش باقی نہیں رہی ہے جبکہ جدید قبرستان میں بھی گنجائش نہیں ہے
مسلمانان نظام آباد کی جانب سے کئی عرصہ سے نئے قبرستان کیلئے 10ایکڑ سرکاری اراضی کو مختص کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اس اہم مسئلہ کو جلد حل کرتے ہوئے میتوں کی تدفین کیلئے نظام آباد میں اراضی منظور کرنے کی درخواست کی اس لئے کہ مسلمانان نظام آباد کو میتوں کی تدفین کیلئے مزید مشکلات کا سامنا کئے بغیر سہولت فراہم ہے۔
انہوں نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے اس خصوص میں درخواست کی کہ اس دیرینہ مسئلہ کی فی الفور یکسوئی عمل میں لاتے ہوئے ضلع کلکٹر نظام آباد کو ہدایت جاری کریں کہ نظام آباد میں 10 ایکڑ موزوں مقام پر سرکاری اراضی کی نشاندہی اور منظوری کے اقدامات کریں۔ جس سے مسلمانوں کی اہم ضرورت مکمل ہوسکے۔
اس ضمن میں نظام آباد کے مسلمان حکومت تلنگانہ کے ممنون و مشکور رہیں گے۔ چیف منسٹر نے تیقن دیا کہ اس خصوص میں بہت جلد اقدامات کئے جائیں گے
۔اس موقع پر صدر پردیش کانگریس و رکن قانون ساز کونسل مہیش کمار گوڑ دوسرے موجود تھے۔واضح رہے کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی گذشتہ 6 / فروری کو نظام آباد کا دورہ کیا تھا اس موقع پر جناب طاہر بن حمدان نے یہ مکتوب انہیں پیش کیا تھا۔



