بندروں کے حملہ میں خاتون فوت۔ نرمل ضلع کے خانہ پور میں واقعہ

خانہ پور۔ بندروں کے حملے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع نرمل کے خانہ پور میں پیش آیا۔ مقامی خاتون پر بندروں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گئی تھی اسے علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا۔
پولیس کے مطابق 50 سالہ خاتون گنگا جو کہ ودیانگر کی رہنے والی تھی وہ آج سو رہی تھی جب بندروں کے جھنڈ نے اس اس کے گھرکی ٹین کی چھت پر شور مچاناشروع کردیا تھا۔ خاتون جب انھیں بھگانے کی کوشش کررہی تھی تو بندروں نے اس پر حملہ کردیا۔ بندروں سے بچنے کی کوشش میں خاتون گر پڑی اور ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ وہ شہر میں بندروں پریشانی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بندروں کی وجہ سے سڑکوں پر جانے سے بھی خوفزدہ ہیں۔پولیس نے اس معاملے میں خاتون کے شوہر گنگا گوڑ کی شکایت پر کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔مقامی افراد نے پولیس اور متعلقہ حکام سے بندروں سے چھٹکارا دلانے کی خواہش کی ہے۔