جرائم و حادثات
حیدرآباد میں سڑک حادثہ اسکوٹی سوار خاتون ہلاک۔ بچوں کو چھوڑ کر واپس ہورہی تھی

حیدرآباد: شہر کے منی کونڈہ علاقے میں ایک افسوسناک سڑک حادثے میں خاتون آئی ٹی ملازمہ کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ رائے درگم پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر نے اسکوٹی کو ٹکر دے دی۔
تفصیلات کے مطابق متوفیہ کی شناخت 38 سالہ شالینی کے طور پر ہوئی ہے جو ایک معروف آئی ٹی کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔منگل کی صبح جب اسکول بس مقررہ وقت پر گھر نہ پہنچی تو شالینی نے اپنے دونوں بچوں کو اسکوٹی پر بٹھا کر قریبی بس اسٹاپ تک پہنچایا۔
بچوں کو بس میں بٹھا کر واپس آتے وقت منی کونڈہ سندر گارڈن کے قریب ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر نے اس کی گاڑی کو ٹکردے دی جس کے نتیجہ میں خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔