جرائم و حادثات

مکان میں لگی آگ نوجوان زندہ جل گیا ۔ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد۔ شہر کے جگت گیری گٹہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع رنگ روڈ بستی میں ہفتہ کی صبح ایک گھر میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک 27 سالہ نوجوان سائی موقع پر ہی جل کر ہلاک ہو گیا۔

 

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت سائی کے والدین مندر گئے ہوئے تھے۔ جب وہ واپس آئے تو انہوں نے دیکھا کہ پورے کمرے میں آگ لگی ہوئی ہے۔ فوری طور پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پایا لیکن سائی تب تک جل کر ہلاک ہو چکا تھا۔

 

سائی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سائی نے موبائل فون چارجنگ پر لگا رکھا تھا جس کے پھٹنے سے شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button