جرائم و حادثات
تلنگانہ کے پوچم پہاڑ ڈیم میں تفریح کے لئے آنے والا ممبئی کا نوجوان پانی میں بہہ گیا _ کورٹلہ میں رشتہ دار کے گھر آیا تھا فیروز

نظام آباد _ 8 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے پوچم پاڈ ڈیم میں ایک نوجوان پانی میں بہہ گیا۔جس کی شناخت 28 سالہ فیروز کی حیثیت سے ہوئی ہے جو ممبئی کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔ اور اپنے دوستوں کے ساتھ تفریح کے لئے پوچم پاڈ ڈیم آیا تھا جہاں اتوار کو فیروز اپنے دوستوں اور رشتہ دار کے ساتھ ڈیم کے اندر پانی میں اترا تھا اس دوران سری رام پراجیکٹ سے پانی چھوڑا گیا۔ اس پانی میں نوجوان بہہ گیا۔ اس کے دوست نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن اس کا پتہ نہیں چل سکا۔
ذرائع کے مطابق فیروز ممبئی سے تین دن قبل ہی اپنے کورٹلہ کے گنگم پیٹ میں رہنے والے اپنے ماموں کے گھر آیا تھا اور اتوار کو دوستوں کے ساتھ تفریح کے لئے ڈیم گئے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ فیروز کا اتوار کی شام تک کوئی پتہ نہیں چلا۔ پولیس اس کی تلاش شروع کردی ہے