جرائم و حادثات

حیدرآباد بارش کے دوران نوجوان گاڑی کے ساتھ بہہ گیا

حیدرآباد ۔ شہر میں کل رات بلکم پیٹ علاقہ میں بارش کا پانی جمع ہونے کے نتیجے میں ایک نوجوان کی بہہ جانے سے موت ہوگئی۔

 

 

متوفی کی شناخت محمد شریف (27) کے طور پر ہوئی ہے جو بلکم پیٹ سے بیگم پیٹ کی جانب اسکوٹر پر جا رہے تھے۔ مقامی پولیس کے مطابق "جب وہ بلکم پیٹ ریلوے انڈر برج کے قریب پہنچے تو سڑک پر پانی کا بہاؤ بہت زیادہ تھا، جس کے باعث وہ پانی میں گر گئے اور بہہ گئے۔

 

 

کچھ دیر بعد مقامی افراد نے ان کی نعش پانی سے نکالی۔”ٹریفک پولیس نے ان کی اسکوٹر بعد پولیس اسٹیشن منتقل کر دی۔شریف کا تعلق مشیرآباد سے تھا۔ ان کی نعش کو گاندھی اسپتال کے مردہ خانے منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button