جرائم و حادثات

عادل آباد ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ 3 ہلاک

عادل آباد: ریاست تلنگانہ عادل آباد ضلع میں سڑک حادثہ پیش آیا۔ جینتھ منڈل کے تاروڈ کے قریب چہارشنبہ کی علی الصبح ایک کار الٹ گئی۔

 

اس حادثے میں تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔مہلوکین کی شناخت عادل آباد کے جئے جوان نگر اور لکشمی نگر کے رہنے والوں شیخ معین الدین ، معین اور کیرتی ساگر کے طور پر کی گئی ہے۔

 

یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب یہ افراد مہاراشٹرا سے کار کے ذریعہ عادل آباد واپس آرہے تھے۔ نعشوں کو ضلع ہیڈکوارٹر کے رِمس ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button