جرائم و حادثات

دوست کے ساتھ تنہا تھی نوجوان لڑکی، باپ کے اچانک پہنچتے ہی آٹھویں منزل سے گر کر ہلاک۔ لڑکی کا حیدرآباد کے پرانے شہر سے تعلق

حیدرآباد: دوست کے ساتھ فلیٹ میں تنہا موجود ایک نوجوان لڑکی اس وقت خوفزدہ ہوگئی جب اچانک اس کا باپ وہاں پہنچ گیا۔ گھبراہٹ کے عالم میں بچنے کی کوشش کے دوران وہ آٹھویں منزل سے گر پڑی جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

 

یہ افسوسناک واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا۔کولّورو سرکل انسپکٹر گنیش پٹیل کے مطابق حیدرآباد کے پرانے شہر سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی شہر کی ایک کمپنی میں ملازمت کرتی تھی۔ اسی ادارے میں کام کرنے والے ایک نوجوان سے اس کی شناسائی ہوگئی تھی۔

 

لڑکی کے خاندان کا حیدرآباد کے مضافات میں واقع تیلا پور حدود میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں ڈبل بیڈروم کا فلیٹ ہے۔جمعرات کے روز لڑکی اور اس کا دوست فلیٹ میں موجود تھے۔ اسی دوران راشن کے چاول لینے کے لیے لڑکی کا باپ وہاں پہنچا۔

 

فلیٹ باہر سے مقفل تھا تاہم اندر کسی کی موجودگی کا احساس ہونے پر انہوں نے آوازیں دیں۔اس دوران گھبراہٹ کا شکار لڑکی اور اس کے دوست نے پڑوسی فلیٹ کے راستے فرار ہونے کی کوشش کی

 

اوراسی کوشش میں لڑکی آٹھویں منزل کی بالکنی سے نیچے گر گئی اور موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button