جرائم و حادثات
گوا سے واپسی کے دوران حادثہ۔ ضلع نرمل نرساپور کے 2 نوجوان ہلاک

حیدرآباد ۔گووا کا ٹور افسوسناک سانحہ میں بدل گیا۔ ریاست تلنگانہ ضلع نرمل کے نرساپور سے تعلق رکھنے والے 15 نوجوان تین گاڑیوں میں گووا کے ٹور پر گئے تھے۔
ٹور مکمل کرنے کے بعد واپسی کے دوران مہاراشٹرا کے شولاپور کے قریب پہنچتے ہی ایک کار کا ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار دو نوجوان
ریحان اور پون کمار ہلاک ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چند دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس واقعہ سے متعلق مکمل تفصیلات کا ابھی انتظار ہے۔



