جرائم و حادثات

بے قابو بس کھیت میں گھس پڑی، مسافرین بال بال بچ گئے۔تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں حادثہ

عادل آباد ۔ تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں ایک آر ٹی سی بس حادثے کا شکار ہو گئی جو سڑک سے بے قابو ہو کر سڑک سے اتر کر کپاس کے کھیت میں گھس پڑی۔

 

یہ واقعہ کیرامیری منڈل کے پرندولی گاؤں میں پیش آیا۔ حادثے میں تقریباً 30 مسافر زخمی ہو گئے۔ بس عادل آباد کی سمت جا رہی تھی کہ پرندولی گھاٹ کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی۔

 

 

مقامی افراد نے فوری طور پر زخمیوں کو عادل آباد رِمس ہاسپٹل منتقل کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button