جرائم و حادثات

ضلع نارائن پیٹ کی اسکول بس محبوب نگر ضلع میں حادثہ کا شکار

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ ضلع محبوب نگر کے بالا نگر کے قریب ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ حیدرآباد۔بنگلور قومی شاہراہ پر ایک خانگی اسکول کی بس الٹ گئی۔

 

نارائن پیٹ ضلع کے ماریکل سے تعلق رکھنے والی ایک خانگی اسکول بس میں طلبہ سفر کر رہے تھے کہ بس کو پیچھے سے ایک گاڑی نے ٹکر دے دی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں کئی طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

زخمیوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button