تلنگانہ

عادل آباد میں کانگریس کو زبردست دھکہ _ ڈی سی سی صدر ساجد خان ، پی سی سی جنرل سکریٹری گنڈرت سجاتا،سابق مارکیٹ کمیٹی چیرمین سنجیوا ریڈی نے دے دیا استعفیٰ ۔

عادل آباد کانگریس پارٹی ڈی سی سی کے صدر ساجد خان اور ٹی پی سی سی جنرل سکریٹری گنڈرت سجاتا،سابق مارکیٹ کمیٹی چیرمین سنجیوا ریڈی نے استعفیٰ دے دیا۔

عادل آباد۔6/نومبر(اردو لیکس)عادل آباد ضلع میں کانگریس پارٹی کو زبردست دھچکا لگا ہے۔ڈی سی سی صدر ساجد خان، ٹی پی سی سی جنرل سکریٹری گنڈرت سجاتا، سابق مارکیٹ کمیٹی چیرمین سنجیوا ریڈی نے اپنے حامیوں کے ساتھ پیر کو پرہجوم پریس کانفرنس میں کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے آر ایس ایس نظریہ رکھنے والے کندی سرینواسا ریڈی پیراشوٹ لیڈر کو کانگریس پارٹی امیدوار کے طور پر عادل آباد حلقہ سے ٹکٹ دینے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس پارٹی کے کچھ اعلیٰ لیڈرس بالخصوص تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی صدر ریونت ریڈی نے ان کے ساتھ ناانصافی کی ہے جنہوں نے پارٹی کے لیے انتھک محنت کی۔ریونت ریڈی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریونت ریڈی کے نزدیک کانگریس پارٹی کے اصلی لیڈرس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ساجد خان کے آنکھوں سے آنسوؤں نکل پڑے،ان کا کہناتھا کہ عادل آباد ضلع میں کانگریس پارٹی کو پروان چڑھانے کے لئے پوری زندگی اور مال و دولت لگادیا

 

۔اور کانگریس پارٹی کے جھنڈے تلے کافی جدوجہد کی اور عوام کی خدمت انجام دی،لیکن ریونت ریڈی جیسے لوگ کانگریس پارٹی کے خاتمے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے راہول گاندھی کو اس سلسلہ میں مداخلت کرتے ہوئے دوست اور دشمن کو پہچاننے کی خواہش کی اور کہاکہ عادل آباد میں ایک این آر آئی جو آر ایس ایس ذہنیت رکھتا ہے کو پارٹی قیادت نے بغیر سوچے سمجھے ٹکٹ دیکر کانگریس پارٹی کے اصل قائدین کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی کی ہے۔

 

انہوں نے شہریان عادل آباد بالخصوص مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آر ایس ایس ذہنیت کے حامل شخص کندی سرینواس ریڈی کو اپنا قیمتی ووٹ نہ دیں،بلکہ سنجیوا ریڈی جو آزاد امیدوار کی حیثیت سے طاقت آزمائی کررہے ہیں سنجیوا ریڈی کو ووٹ ڈالکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ساجد خان نے مزید کہاکہ اگر انتخابات میں سنجیوا ریڈی کی جیت ہوتی ہے

 

تو کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پر مذکورہ قائدین نے میڈیا کے سامنے پارٹی کی رکنیت اور اپنے عہدوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button