جنرل نیوز

پی سی سی ورکنگ صدر و ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ کانگریس پارٹی کیلئے بہترین اثاثہ سالگرہ کے موقع پر سینئر کارپوریٹر نظام آباد ایم اے قدوس کی مبارکباد و تہنیت 

نظام آباد:25/مئی (پریس نوٹ) پی سی سی ورکنگ صدر و ایم یل سی مسٹر مہیش کمار گوڑ کی یوم پیدائش کے موقع پر نظام آباد کے سینئر کارپوریٹر بلدی ڈویژن نمبر58دھاروگلی نظام آباد مسٹر ایم اے قدوس کی قیادت میں کانگریس کارپوریٹرس شیوچرن ڈویژن نمبر40، پنچاریڈی سوری ڈویژن نمبر21، اور کارپوریٹر ارون کمار ڈویژن نمبر47نظام آباد نے مسٹر مہیش کمار گوڑ سے ملاقات کرتے ہوئے شالپوشی و گلدستہ پیش کیا اور سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی

 

۔ اس موقع پر سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس نے مسٹر مہیش کمار گوڑ کی درازی عمر و اعلیٰ عہدوں پر فائز کرنے کی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پی سی سی ورکنگ صدر مہیش کمار گوڑ کانگریس پارٹی کیلئے ایک مضبوط قیادت کی حامل ہمدرد و مخلص شخصیت ہے اور انہوں نے کانگریس پارٹی کے استحکام اور کانگریس پارٹی کو برسر اقتدار لانے اور تمام طبقات کو کانگریس پارٹی سے وابستہ کرنے کیلئے کی جارہی کوششوں کی زبردست سراہنا کی۔

 

سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس نے کہاکہ تلنگانہ ریاست میں کانگریس پارٹی جس طرح برسر اقتدار آئی ہے اسی طرح پارلیمانی انتخابات میں بھی زائد حلقوں سے کامیابی حاصل کرے گی۔ اور عنقریب ہونے والے مجالس مقامی ادارہ جات کے انتخابات میں بھی زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے کانگریس پارٹی اپنا پرچم بلند کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button