انٹر نیشنل
بنگلہ دیش کی صورتحال پر امریکہ کا مؤقف
نئی دہلی۔ بنگلہ دیش کی صورتحال پر امریکہ نے واضح کیا ہے کہ وہ ملک کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بنگلہ دیش کی صورتحال سے متعلق کہا کہ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کے اعلان کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں
مگر ہم چاہتے ہیں کہ بنگلہ دیشی عوام بنگلہ دیشی حکومت کے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ واضح رہے کہ شیخ حسینہ کی جانب سے وزیراعظم کے عہدہ سے مستفی ہونے اور ملک چھوڑنے کے بعد فوج کی جانب سے عبوری حکومت کی تشکیل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طلبہ تحریک کے کوآرڈینیٹر نے
اطلاع دی ہے کہ محمد یونس بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی چیف ایڈوائزر ہوں گے۔