مسلمانوں کے کئی گروپ نے رات بھر دیا مندروں پر پہرہ _ مساجد سے ہندو اقلیتوں کی حفاظت کرنے کے ہوئے اعلانات
حیدرآباد _ 6 اگست ( اردولیکس ڈیسک)بنگلہ دیش میں ریزرویشن کے مسلہ پر شروع ہونے والے طلبہ کے پرتشد احتجاج کے بعد ملک میں ہونے والی بڑی سیاسی تبدیلی کے دوران ملک گیر پیمانے پر افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے
اور ہر طرف لوٹ مار اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات سامنے آرہے ہیں ایسے میں ملک کی ہندو اقلیت ملک میں پیدا شدہ صورتحال پر تشویش میں مبتلا ہیں ملک کے کئی حصوں میں اقلیتوں پر حملے اور ان کی مندروں کو نقصان پہنچانے کی افواہوں کا بازار گرم ہے ایسی افواہوں کے درمیان ملک کے مسلمانوں نے کئی مقامات پر رات بھر مندروں کے سامنے پہرہ دیا اور مندروں کی حفاظت کی۔
سوشل میڈیا پر اس طرح کے سینکڑوں تصاویر اور ویڈیو سامنے آرہے ہیں جہاں مسلمانوں کے گروپ مندروں کے سامنے پہرہ دے رہے ہیں اس کے علاوہ ملک کے کئی مقامات پر مساجد سے اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ ملک میں بسنے والے اقلیتوں کا تحفظ کیا جائے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دے کر امن کو برقرار رکھا جائے