جنرل نیوز

کریم نگر میں پولیس یوم شہیداں کے موقع پر مجلسی قائدین اور کارکنوں نے دیا خون کا عطیہ

مساوی اور پرسکون معاشرے کے قیام کے لیے پولیس کی قربانیاں 

 فرض کی ادائیگی میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں یادگار ہیں۔

 مجلس کریم نگر سٹی صدر سید غلام احمد حسین

 

کریم نگر، 22 اکتوبر( پریس  ریلیز)کریم نگر ایم آئی ایم کے سٹی صدر اور تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن سید غلام احمد حسین نے کہا کہ مساوی اور پرسکون معاشرے کے قیام اور امن و سلامتی کے قیام کے لیے پولیس کی کارکردگی اور قربانیاں قابل ستائش ہیں۔ ہفتہ کو پولیس شہداء میموریل ڈے کے موقع پر ضلع پولیس کمشنر ستیہ نارائنا کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق ایم آئی ایم کی شہری شاخ کے تقریباً 50 کارکنوں اور قائدین نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں سید غلام احمد حسین کی قیادت میں خون کا عطیہ دیا۔

 

غلام احمد حسین جنہوں نے ایم آئی ایم پارٹی کے ذریعے کارکنوں کو خون کے عطیہ کو کامیاب بنانے کی ترغیب دی۔ سٹی اے سی پیز تولا سرینواس راؤ، وجے کمار، سی آئی ایس نتیش، لکشمی بابو، دامودر ریڈی، وگیان راؤ، ایس ایس آئی سرینواس، مہیش نے خصوصی طور پر مجلس کے کارکنان جنہوں نے خون کا عطیہ دیا مبارکباد دی۔۔ اس موقع پر غلام احمد حسین نے کہا کہ ڈیوٹی اور ملکی دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے پولیس شہداء کی قربانیاں یادگار ہیں۔ پولیس افسران وڈاکٹر حامد حسین نے خون کا عطیہ دینے والے ایم آئی ایم کے کارکنوں کو سرٹیفکیٹ پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر پرامن سماج کی تعمیر کے لیے پولیس کا نظام مضبوط ہوگا تو ترقی سب تک پہنچے گی۔اور پرسکون معاشرے کی تعمیر ہوگی انہوں نے کہا کہ ایم آئی ایم پارٹی پولیس شہداء کی یاد میں پولس فلیگ ڈے کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے

 

۔ انہوں نے کہا کہ ہم معاشرے میں آزادانہ زندگی گزارنے کی وجہ لا اینڈ آرڈر اورپولیس کی کارکردگی ہے۔ اس تقریب میں ایم آئی ایم کے جنرل سکریٹری سید برکت علی، جوائنٹ سکریٹری سید معیز الدین قادری، حافظ فصیح الدین خالد، ساجد بانڈ، ، عمران قریشی، کریم خان، ابصار قریشی، الیاس، انور خان اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button