ایک اورآکسیجن ایکسپریس حیدرآبا پہنچ گئی

 حیدرآباد: ایک اور آکسیجن ایکسپریس اڈیشہ سے اب سے کچھ ہی دیر قبل حیدرآباد پہنچ گئی۔ اس ٹرین میں 120 میٹرک ٹن آکسیجن ہے جو 6 کنٹینرس میں محفوظ رکھی گئی ہے۔ یہ ٹرین صنعت نگر بھرت نگریارڈ پہنچی۔ یہ آکسیجن ریاست کے دواخانوں کو سربراہ کی جائے گا۔ تلنگانہ کو اڈیشہ کے آنگور اور کرناٹک کے بیلاری سے آکسیجن لایاجارہا ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمارنے عہدیداروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ متعلقہ محکمہ جات کے ساتھ تال میل کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ دیگر ریاستوں سے حیدرآباد آنے والی آکسیجن کو منتقل کرنے میں کوئی تاخیر نہ ہونے پائے۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی ہدایت پر سومیش کمار نے ٹرانسپورٹ اور آرٹی سی کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا تھا۔اس اجلاس میں دیگر ریاستوں کو آکسیجن کے ٹینکرس بھیجنے،ان کی جلد واپسی کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔