جنرل نیوز

سویڈن اور مدھیہ پردیش میں مسلمانوں کی دل آزاری کے خلاف تحریک العلماء والحفاظ عادل آباد کی ایڈیشنل کلکٹر رضوان باشاہ سے نمائندگی

عادل آباد۔30/جنوری(اردو لیکس)تحریک العلماء والحفاظ عادل آباد کے سرپرست مفتی احسان شاہ قاسمی کی ہدایت پر تحریک کے ذمہ داران نے ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر رضوان باشاہ شیخ سے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت حوالے کی۔اس موقع پر تحریک کے ذمہ داران نے ایڈیشنل کلکٹر رضوان باشاہ شیخ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سوئیڈن اور مدھیہ پردیش کے بعض بدبختوں نے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کی ہے۔جسے مسلمان بالکل بھی برداشت نہیں کرسکتا

 

۔انہوں نے اس سلسلے میں پریسیڈینٹ آف انڈیا کو ایک میمورینڈم بھی لکھا اور مقامی انتظامیہ کے توسط سے دہلی روانہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔بعد ازاں تحریک کے ذمہ داران نے صحافیوں کو دیے گئے بیان میں کہا کہ قرآن کریم امت مسلمہ کے لیے راہ ہدایت ہے اور اس کا احترام ہر ایک کے لیے ضروری ہے اور یہ مقدس کتاب خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی۔جو ذات تمام امت کے لئے رہبر ہے جس ذات پر جان نچھاور کرنا ہر مسلمان اپنے لئے فخر کی بات سمجھتا ہے نیز اگر کوئی قرآن کی بے حرمتی کرتا ہے۔اور(نعوذباللہ) محمد صلی وسلم کی شان میں گستاخی کرتا ہے وہ اللہ کے نزدیک مجرم تو ہوگا ہی مگر قانون کی نظر میں بھی مجرم ہوگا۔کیونکہ کسی بھی مذہب کی مقدس کتاب کے ساتھ کھلواڑ کرے اور ان کے پیشوا کے بارے میں نازیبا الفاظ بکے یہ ناقابل برداشت جرم ہے۔سوئیڈن کے ایک بدبخت نے( نعوذ باللہ) قرآن کی بے۔حرمتی کرکے اور اندور(مدھیہ پردیش) کے کچھ شریر پسند عناصر نے محمد صلی وسلم کی شان میں گستاخی کر کے مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچا یا ہے۔

اسی ضمن میں تحریک العلماء والحفاظ کے ذمہ دار احباب نے رضوان باشاہ شیخ ایڈیشنل کلکٹر کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔جس میں مذکورہ دونوں واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے اس سے نہ صرف ہندوستانی مسلمان بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو دلی تکلیف پہنچی ہے اور یہ گستاخی کسی مسلمان کو قطعی برداشت نہیں۔ اس میں تحریری یاداشت بنام صدر جمہوریہ ہند کو پیش کی۔ اور کہا کہ ہندوستان سمیت ان تمام امن پسند ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سوئیڈن کا بائیکاٹ کرے ان سے تمام سفارتی تعلقات ختم کریں اور خصوصاً ہندوستان میں میں ایک ایسا مضبوط قانون بنایا جائے جس سے کسی مذہب کے متعلق یا کسی مذہبی پیشوا کے بارے میں کوئی بکواس کرے تو اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور یہ جو اندور کے شر پسند لوگ ہے۔خصوصا ان لوگوں پر سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔

 

اس موقع پر تحریک العلماء والحفاظ کے ذمہ داران میں مولانا قاضی عمر،مفتی عبدالوحید،مفتی سردار،مولوی عبدالعظیم،حافظ فیروز محمدی،حافظ عمران،مولوی احتشام،حافظ فیروز،حافظ شہباز،حافظ ارشاد،حافظ نوید،حافظ بلال اور ذمہ داران ختم نبوت بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button