تلنگانہ

چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی سالگرہ _ وزیراعظم اور دیگر شخصیات کی مبارکباد

FILE PHOTO

حیدرآباد _ 17 فروری ( اردولیکس) وزیراعظم نریندر مودی، گورنر تملسائی سندراجن ، سابق نائب صدر وینکیا نائیڈو اور دیگر شخصیات نے ۔تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراوکو  ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد دی  ۔

 

وزیراعظم نے اپنے ٹوئیٹ میں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے چندرشیکھرراو کی طویل اور صحت مند زندگی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ساتھ ہی ریاستی وزرا، ارکان پارلیمنٹ،ارکان اسمبلی، پڑوسی ریاستوں کی اہم شخصیات نے بھی طویل اور بہتر زندگی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔جہد کاروں، اداکاروں،سرکردہ تاجروں نے بھی ان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

چندرشیکھرراو کی سالگرہ کے موقع تلنگانہ کے اضلاع اور شہر حیدآباد کے ہر ڈیویژن میں ایک جشن کا ماحول تھا جہاں ٹی آر ایس کے کارکن اور لیڈروں نے صبح سے ہی اپنے چیف منسٹر کی سالگرہ کو ایک  تہوار کے طور پر منایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button