تلنگانہ

تلنگانہ میں الیکشن ڈیوٹی انجام دینے والے ٹیچرس پر پولیس کا لاٹھی چارج

حیدرآباد _ 14 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں لوک سبھا انتخابات کی پولنگ کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے ٹیچرس پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔

یہ واقعہ پیر کی رات اس وقت پیش آیا جب سنگاریڈی ضلع کے نارائن کھیڑ اسمبلی حلقہ میں الیکشن ڈیوٹی انجام دینے والے ٹیچرس نے الیکشن عہدیداروں کی جانب سے ڈیوٹی کی کم رقم دینے پر احتجاج کیا اور ڈیوٹی کی مکمل رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر الیکشن عہدیداروں نے بتایا کہ الیکشن ڈیوٹی کی جو رقم طئے کی گئی ہے اس رقم کو ہی ادا کیا گیا ہے اس جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے  ٹیچرس نے احتجاج جاری رکھا۔ اس دوران پولیس وہاں پہنچ گئی اور ٹیچرس پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے انھیں منتشر کردیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button