تلنگانہ

معروف شاعر جناب صابر کاغذ نگری کا سانحہ ارتحال

حیدرآباد _ 24 فروری ( اردولیکس) معروف شاعر جناب صابر  کاغذ نگری کا مختصر سی  علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 68 سال تھی اور وہ سرپور پیپر مل کے ریٹائرڈ کیمسٹ تھے مرحوم کے قریبی ذرائع کے مطابق سانس لینے کی تکلیف کے باعث صابر کاغذ نگری کو سرپور کاغذ نگر سے گذشتہ روز کریم نگر کے ایک ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا اتوار کو انتقال ہو گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ پیر 26 فروری کو بعد نماز فجر مسجد جعفری کریم نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین محلہ سواران کے قدیم قبرستان میں عمل میں آئی گی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار لڑکے شامل ہیں

 

متعلقہ خبریں

Back to top button