مبارکباد

وائس آف میڈیا قومی صحافتی تنظیم کا حیدرآباد میں اہم اجلاس _  وائس آف میڈیا اردو وینگ کا قیام، ایوب خان سینئر صحافی صدر مقرر

حیدرآباد ۔ ( پریس نوٹ ) وائس آف میڈیا ( یونین ) کا آج ایک اہم اجلاس حیدرآباد کے پنجہ گٹہ ماڈل ہاوز میں مسٹر بی سندیش صدر ( وائس آف میڈیا ) کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں صحافیوں کے دیرینہ حل طلب مسائل اور اخبارات سے متعلق در پیش مسائل کو لے کر غور کیا گیا اور حکومت تلنگانہ ، چیف منسٹر ،  محترمہ گورنر صاحبہ، معزز تلنگانہ اسپیکر، سے ملاقات کر کے نمائندگی کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

 

جس میں ہاؤزنگ اسکیم، ہاوز سائٹ ، ہیلتھ کارڈ ، ایکریڈیشن کارڈ صحافیوں کے بچوں کو مفت تعلیم ، ، وائس آف میڈیا کے نمائندہ کو اسمبلی اور آئی اینڈ پی آر، پریس اکیڈمی میں نمائندگی سینئر اور ریٹائیڈ جرنلسٹس کو وظائف دیئے جائیں جانے کا مطالبہ شامل ہے۔ اس موقع پر محمد عبد القادر نائب صدر ، وائس آف میڈیا، ڈاکٹر شانت نیمکر نائب صدر وائس آف میڈیا محترمہ بیمارانی محمد فاروق الدین صدیقی ، مسٹر بسواراج ایڈیٹر تہلکہ ڈاٹ کام ) صدر گریٹر حیدرآباد، وائس آف میڈیا)، مسٹر گوپال ، سید خواجہ محی الدین (اسیٹ سما چار) سید غلام محمود حسین ایڈیٹر (ایس جی نیوز چینل )، قاسم پٹیل ( ایڈیٹر پرگتی ایکسپریس ) اور دوسرے موجود تھے۔ سینئیر صحافی مسٹر بی سندیش ( صدر وائس آف میڈیا ) نے اس موقع پر مسٹر ایوب خان کو صدر تلنگانہ اردو وینگ کا تقررنامہ حوالے کیا شال پوشی کی

 

اور ان کو مبارکبادی دیتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔ اور مسٹر محمد عبد القادر نائب صدر وائس آف میڈیا ) نے تمام صحافیوں کا تعارف کروایا وائس میڈیا کے جانب سے منعقد ہونے والے سیمنار سے متعلق معلومات فراہم کی ۔ آخر میں، ڈاکٹراکبر شیخ ساوتھ انڈیا صدر وائس آف میڈیا نے تمام صحافیوں کا شکر یہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button