این آر آئی

تلنگانہ کے دو افراد کو برطانیہ کے انتخابات میں ہوئی شکست

حیدرآباد 5 جولائی (اردولیکس) تلنگانہ کے دو افراد کو برطانیہ کے پارلیمانی انتخابات میں  شکست ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کریم نگر ضلع کے  شنگرم سے تعلق رکھنے والے اودے ناگراج  اور نظام آباد ضلع کے کوٹا گری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر چندرا نے برطانیہ کے عام انتخابات میں مقابلہ کیا تھا

 

اودے راجو کو برطانیہ کے نارتھ بیڈفورڈ شائر پارلیمانی حلقہ سے شکست ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ناگاراجو نے لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر مقابلہ کیا تھا۔ اس حلقہ سے کنزرویٹیو پارٹی سے تعلق رکھنے والے رچرڈ پولر نے 19,981 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی درج کرائی۔ ناگاراجو سابق وزیر اعظم آنجہانی نرسمہار او کے رشتہ دار ہیں اور انہوں نے لندن کی مشہور یونیورسٹی کالج آف لندن سے کیمسٹری میں پوسٹ گریجویشن کیا ہے۔

 

اسی طرح نظام آباد ضلع کے کوٹا گری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر چندرا نے اسٹوک آن ٹرینٹ سنٹرل حلقہ سے کنزرویٹیو پارٹی سے مقابلہ کیا تھا اور وہ 6,221 ووٹ حاصل کرتے ہوئےتیسرے نمبر پر رہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button