انٹرٹینمنٹ

کرکٹر محمد سراج کا حیدرآباد میں شاندار استقبال _ بھاری ریالی کا اہتمام

حیدرآباد _ 5 جولائی ( اردولیکس) ہندوستانی کرکٹر محمد سراج کا جمعہ کو حیدرآباد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اسٹار فاسٹ بولر گزشتہ ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی فتح کے بعد پہلی بار حیدرآباد پہنچے اور شائقین نے انہیں ہیرو کا خطاب دیا۔

 

فائنل میں کامیابی پر کرکٹ کے شائقین نے محمد سراج کو کھلی جیپ میں مہندی پٹنم کے سروجنی دیوی ہاسپٹل سے مانصاحب ٹینک گروانڈ تک بھاری ریالی نکالی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

 

 

ہندوستان کے ورلڈ کپ جیتنے والے اسکواڈ میں شامل ہونے والے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن سے منسلک واحد کرکٹر سراج کے استقبال کے لیے شائقین بڑی تعداد میں جمع ہوئے ۔ سراج سپر 8 اور ناک آؤٹ گیمز کے لیے پلیئنگ الیون میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے لیکن تین اننگز میں دو فیلڈنگ میڈلز اور ایک وکٹ کے ساتھ ہندوستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button