نیشنل

کرکٹر رشبھ پنت کی جان بچانے والے بس ڈرائیور کی تہنیت پیش کرنے اتراکھنڈ حکومت کا اعلان

نئی دہلی _ یکم جنوری ( اردولیکس) ٹیم انڈیا کے کرکٹر رشبھ پنت کی جان بچانے والے ہریانہ روڈ ویز کے بس ڈرائیور سشیل مان کو اتراکھنڈ حکومت 26 جنوری کو تہنیت پیش کرے گی۔ رشبھ پنت 30 دسمبر کو روڑکی، اتراکھنڈ کے قریب ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ پنت کو بس ڈرائیور سشیل مان نے کنڈکٹر پرنجیت کے ساتھ بچایا۔ سوشیل میڈیا پر سبھی نے سشیل کو حقیقی ہیرو کے طور پر سراہا ہے۔ سشیل مان اور بس کنڈکٹر پرنجیت جنہوں نے حادثہ کے فوری بعد وہاں پہنچ گئے تھے اور ضروری طبی  مدد فراہم کی تھی انھیں پہلے ہی گڈ سمیریٹن اسکیم کے تحت ایوارڈ سے نوازا گیا۔ان دونوں کو پانچ پانچ ہزار روپے کا انعام بھی  دیا گیا۔

 

پنت اس وقت دہرادون کے میکس اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی صحت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں مزید علاج کے لیے ہوائی جہاز سے دہلی کے اسپتال لے جایا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے واقعے کے بعد پنت خاندان تک پہنچنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر شیام نے کہا کہ پنت کے چہرے پر زخموں کی وجہ سے دہرادون کے میکس اسپتال میں ان کی پلاسٹک سرجری ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button